اپنی زبان منتخب کریں

بدھ، 8 جون، 2016

گاڑی میں نیچے کی طرف بنے ٹیپ  ریکارڈ سے تلاوت قرآن سننا؟   
فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین "  المتوفی سن 1421ھ
(سابق سنئیر رکن کبار علماء کمیٹی، سعودی عرب)
ترجمہ: طارق علی بروہی
نشر و اشاعت : عبد المومن سلفئ
مصدر: ویب سائٹ البیضاء العلمیۃ۔ سماع القرآن إذا كانت سماعة السيارة محاذية للأقدام ؟
پیشکش:www.mominsalafi.blogspot.com

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوال: سماحۃ الشیخ حفظہ اللہ بعض کاروں میں ٹیپ ریکارڈ نیچے قدموں کی طرف بنا ہوا ہوتا ہے اور کبھی تواس پر پیر یا جوتے تک لگتے ہيں۔ سوال یہ ہے کہ جب ہم قرآن کریم کی تلاوت چلاتے ہیں تو اس صورت میں یہ کتاب اللہ کی توہین نہیں ہوگی۔ کیا اس فعل کو آپ کے سابقہ فتویٰ پر قیاس کیا جاسکتاہے کہ جس میں آپ نے فرمایا تھا اس شخص کے بارے میں کہ جو کتاب اللہ کے سامنے پاؤں دراز کرکے لیٹتا ہے؟ ہم آپ سے وضاحت چاہتے ہیں، اللہ تعالی آپ کی حفاظت فرمائے؟
جواب: اگر ٹیپ ریکارڈ/آڈیو پلئیر جیسا کہ آپ نے ذکر کیا قدموں کے نیچے ہے یا ان کے برابر ہے تو اسے اس حال میں اس پر قرآن کریم نہیں چلانا چاہیے۔ کیونکہ قرآن کریم کو انسان کےقدم تلے سے یا قدم کے برابر میں سے سننا بلاشبہ قرآن کی اہانت میں سے ہے۔ اگر کسی کو ضروری سننا ہی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اس ٹیپ ریکارڈ کو اوپر کردے یا اوپر رکھ دے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں