بسم اللہ الرحمن الرحیم
· نام:
صالح بن فوزان بن عبداللہ آل فوزان
· نسب:
آپ کا تعلق اہل شماسیہ الوداعین میں قبیلۂ دواسر سے ہے۔
·------------------------------------------
www.mominsalafi.blogspot.com
------------------------------------------
· تعلیم:
بچپن ہی میں آپ کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا پس آپ نے اپنے خاندان میں پرورش پائی۔ آپ نے قرآن کریم اور ابتدائی قرات وکتابت اپنے شہر کے امامِ مسجد سے حاصل کی۔
پھر 1369ھ میں اپنے شہر شماسیہ میں کھلنے والے گورنمنٹ اسکول میں داخل ہوئے اور اپنی ابتدائی تعلیم کی تکمیل بریدہ میں واقع مدرسہ فیصلیہ سے 1371ھ میں کی۔ پھر بریدہ ہی میں 1373ھ میں معھد العلمی کھلنے پر اس میں داخل ہوئے جس سے 1377ھ میں فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد ریاض یونیورسٹی میں کلیۃ الشریعۃ میں داخل ہوئے اور 1381ھ میں اس سے فراغت حاصل کی ۔
· اعلی تعلیم:
اعلی تعلیم میں آپ نے فقہ میں ماسٹرز کیا اور اسی فقہ میں آپ نے ڈاکٹریٹ کیا اور یہ دونوں مراحل آپ نے کلیۃ الشریعۃ ، ریاض یونیورسٹی سے مکمل کئے۔
· مناصب:
1372ھ میں بریدہ میں معھد العلمی میں داخلہ سے قبل آپ ابتدائیہ میں مدرس مقرر ہوئے۔کلیۃ الشریعۃ ریاض یونیورسٹی سے فراغت کے بعد خود ریاض یونیورسٹی کے معھد العلمی میں مدرس مقرر ہوئے۔پھر کلیۃ الشریعۃ میں مدرس ہوئے اور پھر دراسات علیا کے شعبۂ اصول دین میں مدرس مقرر ہوئے۔اس کے بعد قضاء (کورٹ وعدالت) کی معھدالعالی میں مدرس ہونے کے بعد 1396ھ میں وہاں مدیر بھی مقرر ہوئے ۔ پھر آخر میں وہاں اداراتی سیشن ختم ہونے پر دوبارہ تدریس کے فرائض منصبی سنبھالے۔ اس کے علاوہ آپ کبار علماء کمیٹی کے 1407ھ میں رکن بنے اور ساتھ ہی 1411ھ میں فتوی وریسرچ کی مستقل کمیٹی کے رکن بنے۔اور آپ اب تک مکہ مکرمہ میں واقع مجمع الفقہی جو کہ رابطہ العالم الاسلامی کے تحت ہے کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ حج میں داعیان پر مقرر نگرانوں کی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ آپ جامع الامیر متعب بن عبدالعزیز، ملز ریاض میں امام، خطیب ومدرس ہیں اور سعودی عرب ریڈیو سے نشر ہونے والے دینی سوال وجواب کے مشہور پروگرام "نور علی الدرب" میں بھی اسی طرح شرکت فرماتے رہتے ہیں جیسا کے علمی مجلات، رسائل، ریسرچ وفتاوی نویسی میں باقاعدہ مشارکت فرماتے ہیں۔ ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر لکھے جانے والے بہت سے رسائل کی نگرانی کرتے ہیں اور ان کے سامنے بہت سے طالبعلموں نے علمی حلقات، دروس اور مجالس میں زانوئےتلمذ طے کئے ہیں۔
· مشائخ:
آپ نےبہت سے مشہور علماء کرام وقضاۃ کرام سے حصول علم کیا جن میں سب سے نمایاں اور مشہور سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز (رحمہ اللہ) ہیں۔ سماحۃ الشیخ بڑے اور اہم امور میں آپ پر بہت اعتماد کیا کرتے تھے اور اپنی تالیف کردہ بعض کتب مراجعت اور رائے حاصل کرنے کے لئے آپ کے حوالے کیا کرتے تھے۔الشیخ عبداللہ بن حمید (رحمہ اللہ) بھی آپ کے مشائخ میں سے ہیں آپ کثرت سے ان کے دروس میں شرکت فرماتے تھے جبکہ آپ بریدہ کے معھد العلمی میں زیر تعلیم تھے۔اسی طرح مفسر قرآن الشیخ محمد امین الشنقیطی (رحمہ اللہ) اور شیخ عبدالرزاق العفیفی- رحمہ اللہ- بھی آپ کے مشائخ میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کے آبائی شہر کی مسجد کے امام حمود بن سلیمان التلال جو بعد میں ضربہ شہر (جو قصیم میں ہے) کے قاضی بھی مقرر ہوئے تھے، آپ نے یہاں ابتدائی قرات اور کتابت سیکھی پھر شیخ ابراہیم بن ضیف اللہ الیوسف سے بھی اس وقت تعلیم حاصل کی جب وہ مدرسہ شماسیہ میں مدرس تھے۔ آپ کے دیگر مشائخ کرام یہ ہیں: الشیخ صالح بن عبدالرحمن السکیتی، الشیخ صالح بن ابراہیم البلیھی، الشیخ محمد بن سبیل، الشیخ عبداللہ بن صالح الخلیفی، الشیخ ابراہیم بن عبید العبدالمحسن، الشیخ حمود بن عقلاء الشعیبی، الشیخ صالح العلی الناصر ۔
· تالیفات:
آپ کی بہت سے تالیفات ہیں جن میں نمایاں یہ ہیں:
1- التحقيقات المرضية في المباحث الفرضية في المواريث، جو آپ کا ماسٹرز میں رسالہ تھا۔ (ایک جلد)
2- أحكام الأطعمة في الشريعة الإسلامية،جو کہ آپ کا ڈاکٹریٹ میں رسالہ تھا، (ایک جلد)
3- الإرشاد إلى صحيح الاعتقاد، (ایک جلد)
4- شرح العقيدة الواسطية، (ایک جلد)
5- البيان فيما أخطأ فيه بعض الكتاب، (دوجلدیں)
6- مجموع محاضرات في العقيدة والدعوة، (چار جلدیں)
7- الخطب المنبرية في المناسبات العصرية، (چھ جلدیں)
8- من أعلام المجددين في الإسلام
9- مباحث فقهية في مواضيع مختلفة
10- مجموع فتاوى في العقيدة والفقه, (پانچ جلدیں)
11- نقد كتاب الحلال والحرام في الإسلام، رد على يوسف القرضاوي.
12- الملخص في شرح كتـاب التوحيد، للشيخ محمد بن عبدالوهاب – شرح مدرسي-
13- إعانة المستفيد شرح كتاب التوحيد, (دوجلدیں)
14- التعقـيب على ما ذكـره الخطيب في حق الشيخ محمـد بن عبدالوهاب
15- الملخص الفقهي، (دوجلدیں)
16- إتحاف أهل الإيمان بدروس شهر رمضان
17- الضياء اللامع مع الأحاديث القدسية الجوامع
18- بيان ما يفعله الحاج والمعتمر
19- كتاب عقيدة التوحيد– (اس کتاب کی اصل وزارۃ معارف کے مرحلہ ثانویہ کے سلیبس میں مقرر ہے)
20- فتاوى ومقالات جو مجلة الدعوة میں نشر ہوئے
21- دروس من القرآن الكريم
22- الأجوبـة المفيدة عن أسئلة المناهج الجديدة
23- البدع والمحدثات وما لا أصل له
24- مجالس شهر رمضان المبارك
25- عقيدة التوحيد
26- أضواء من فتاوى ابن تيمية
27- بحوث فقهية في قضايا عصرية
28- شرح كتاب كشف الشبهات
29- فقه وفتاوى البيوع
30- زاد المستقنع
31- شرح مسائل الجاهلية
32- حكم الاحتفال بذكرى المولد النبوي
33- المنتقى
34- لمحة عن الفرق
35- الإيمان بالملائكة وأثره في حياة الأمة
36- مجمل عقيدة السلف الصالح
37- البيان بالدليل لما في نصيحة الرفاعي ومقدمة البوطي من الكذب الواضح والتضليل
38- حقيقة التصوف
39- من مشكلات الشباب
40- وجوب التحاكم إلى ما أنزله الله
41- الفرق بين البيع والربا
42- مسائل في الإيمان
43- التعليقات المختصرة على متن العقيدة الطحاوية
44- تدبر القرآن
45- وجوب التثبت في الأخبار واحترام العلماء
46- من أصول عقيدة أهل السنة والجماعة
47- دور المرأة في تربية الأسرة
48- معنى لا إله إلا الله
اس کے علاوہ بھی آپ کی بہت سے کتابین تحت طبع ہیں۔
· شیخ کے محاضرات:
a.شرح لمعة الاعتقاد (12 کیسٹیں)
a. شرح نونية ابن القيم (64 کیسٹیں)
a.شرح العقيدة السفارينية للإمام السفاريني (15 کیسٹیں)
a.شرح منظومة الآداب (16 کیسٹیں)
a.شرح عمدة الأحكام (11 کیسٹیں)
a.شرح الأصول الثلاثة (10 کیسٹیں)
a.شرح العقيدة الطحاوية (14 کیسٹیں)
a.اللقاء الأسبوعی المفتوح (12 کیسٹیں)
a.شرح رسائل من مجموعة التوحيد (9 کیسٹیں)
a.شرح كشف الشبهات (9 کیسٹیں)
a.شرح العقيدة الواسطية (31 کیسٹیں)
a.شرح مسائل الجاهلية (14 کیسٹیں)
a.شرح نواقض الإسلام (5 کیسٹیں)
a.شرح بلوغ المرام (168 کیسٹیں)
a.شرح زاد المستقنع (69 کیسٹیں)
a.شرح قرة عيون الموحدين (60 کیسٹیں)
a.شرح العدة الثاني (43 کیسٹیں)
اس کے علاوہ بھی آپ کے بہت سے محاضرات اور خطبات ہیں۔ امت کے نوجوانوں کو صحیح دعوت سے متعارف کروانے اور ہر قسم کی گمراہی کی رد میں آپ کی گرانقدر خدمات ہیں جن کے ذریعہ بدعتیوں اور گمراہوں کا قلع قمع ہوا اور بہت سوں کو راہ حق وصواب کی جانب ہدایت ہوئی۔ اللہ تعالی آپ کو جزائےخیر دے، اور آپ کے اعمال کو خالصتاً لوجہ اللہ بنادے اور آپ کے میزان حسنات میں انہیں جگہ دے۔
· شیخ کا فون نمبر:
(ریاض کے کوڈ 01 کے ساتھ) 4588570/4787840/4767420/01
· ویب سائٹ:
www.alfawzan.af.org.sa
والصلاة والسلام على نبينا محمد وآله وصحبه أجمعين