اپنی زبان منتخب کریں

پیر، 2 جنوری، 2017

علماء کا احترام

guy علماء کا احترام.                   ---------------------------علم اور اہل علم کی عزت اور قدر کرنی چاہیئے ،یہ بالواسطہ دین کی قدر ہے
 اور اہل علم بلند درجات کے اہل ہیں ، قرآن مجید کا بیان ہے کہ :
يَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ ۙ وَالَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ۭ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ 11
اللہ تم میں سے ان لوگوں کے جو ایمان رکھنے والے ہیں اور جن کو علم بخشا گیا ہے درجے بلند فرمائے گا۔ (سورہ مجادلہ )
اور نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے :
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم: " لَيْسَ مِنْ أُمَّتِي مَنْ لَمْ يُجِلَّ كَبِيرَنَا , وَيَرْحَمْ صَغِيرَنَا , وَيَعْرِفْ لِعَالِمِنَا حَقَّهُ "
انظر صَحِيح الْجَامِع: 5443، صَحِيح التَّرْغِيبِ وَالتَّرْهِيب: 101 , (الحديث حجة بنفسه) ص83 )
فرمایا جو شخص ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے، ہمارے بچوں پر رحم نہ کرے، اور جو ہمارے عالِم کا حق نہ پہچانے وہ میری اُمت میں سے نہیں ہے،
 اور
 تعلیم نبوت میں یہ بھی ہے کہ عام مسلمان کے عیوب پر پردہ ڈالنا چاہیئے ، علماء کے عیوب کی پردہ پوشی تو اور بھی اخلاق کریمانہ کا تقاضا ہے ؛
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَسْتُرُ اللهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا، إِلَّا سَتَرَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
فرمایا :جو کسی بندے کی دنیا میں پردہ پوشی کرے گا ، اللہ تعالی روز قیامت اس کا پردہ رکھے گا ‘‘
اس لئے علماء کی عزت و احترام واجب ہے ،اور قرآن و حدیث میں علماء کے احترام میں وارد نصوص کو نہ جاننے والے سلیم الطبع عام مسلمان بھی
 علماء کا احترام کرتے نظر آتے ہیں ؛
 لیکن امت کی فرقوں میں تقسیم کے بعد علماء کی قدر و منزلت میں کمی آئی ہے ،
 عام آدمی یہ سمجھتا ہے کہ امت میں موجود اس تفریق و تقسیم کے ذمہ دارعلماء ہی ہیں ،
 یہ تعصب پھیلاتے ، اور غلط بیانی ، مبالغہ سے اختلافات کو بھڑکاتے ہیں ،
 اور ایک پہلو یہ بھی ہے کہ :
دوسرے مسلک کے علماء کو احترام نہیں دیا جاتا ،
 اور کہیں علماء کے ذاتی کردار میں کوتاہی کے سبب بھی غیر محترم سمجھا جاتا ہے
 احترام میں کمی کا سبب ان مذکورہ وجوہ کا خاتمہ تو طویل مدتی ،جامع جدوجہد کا متقاضی ہے ،. والله اعلم
سرخی شامل کریں


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں